پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منفی رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار 293 پوائنٹس کی مندی سے شروع ہوا تاہم بعد ازاں فروخت کے دباؤ میں اضافہ ہوا اور انڈیکس 1100 سے زائد پوائنٹس نیچے چلا گیا۔
ہنڈریڈ انڈیکس 1197 پوائنٹس کمی کے بعد 180 ہزار کی نفسیاتی حد بھی گنوا بیٹھا اور 180,113 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
مارکیٹ میں مندی کی بڑی وجہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے مستقبل اور آبنائے ہرمز کے دوبارہ کھلنے سے متعلق غیر یقینی صورتحال کو قرار دیا جا رہا ہے۔