بلوچستان ہائیکورٹ: جسٹس نجم الدین مینگل نے مستقل جج کی حیثیت سے حلف اٹھالیا

image

بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس نجم الدین مینگل نے مستقل جج کی حیثیت سے حلف اٹھالیا۔

حلف برادری کی تقریب بلوچستان ہائیکورٹ میں ہوئی جہاں چیف جسٹس محمد کامران ملاخیل نے جسٹس نجم الدین مینگل سے حلف لیا۔ اس موقع پر بلوچستان ہائیکورٹ کے ججز، سینئر وکلا، سرکار ی افسران سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

حلف برادری کی تقریب کے بعد شرکاء نے جسٹس نجم الدین مینگل کو مستقل جج کا منصب سنھبالنے پر مبارک بادی اور ان کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US