ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ نے قائم مقام گورنر کا حلف اٹھالیا

image

ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ نے قائم مقام گورنر کے طور پر حلف اٹھالیا۔

پیر کے روز قائم مقام گورنر کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس کوئٹہ میں منعقد ہوئی۔ چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس کامران خان ملاخیل نے ان سے حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، اراکین پارلیمنٹ، صوبائی سیکریٹریز اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US