ائیرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔پی اے اے کے مطابق بھارتی طیاروں پر عائد پابندی کو 24 فروری صبح 5 بجے تک توسیع دے دی گئی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ پابندی بھارتی ایئرلائنز کے زیرِ ملکیت، آپریٹ یا لیز پر لیے گئے تمام طیاروں پر لاگو ہوگی جس میں فوجی پروازیں بھی شامل ہیں۔
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ فضائی حدود کی بندش سے متعلق فیصلہ موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔