پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کا اختتام مندی کے ساتھ ہوا ہنڈریڈ انڈیکس 1463 پوائنٹس کمی سے 179,846 پوائنٹس پر بند ہوگیا۔
کاروبار کا آغاز بھی 293 پوائنٹس کی مندی سے ہوا جبکہ دورانِ ٹریڈنگ انڈیکس میں 1500 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
مندی کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس نے 181 ہزار اور 180 ہزار پوائنٹس کی دونوں اہم حدیں گنوا دیں۔
بروکرز کے مطابق ایران امریکا مذاکرات اور آبنائے ہرمز نہ کھلنے سے سرمایہ کار پریشان ہیں۔ بینکنگ، فرٹیلائزر، سیمنٹ اور آئل اینڈ گیس کمپنیوں کے شیئرز میں فروخت کا دباؤ رہا۔
انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق امریکی ڈالر 3 پیسے سستا ہوکر 277 روپے 67 پیسے پر بند ہوا۔