وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اعلان کیا ہے کہ وہ جمعرات کو اڈیالہ جیل کا دورہ کریں گے۔
سہیل آفریدی نے مردان میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعرات کے روز وہ اپنی قیادت کے ہمراہ اڈیالہ جیل جائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ مذاکرات کی ذمہ داری محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو سونپی گئی ہے، جبکہ ان کا کہنا تھا کہ جلد ہی چوروں، ڈاکوؤں اور ظالموں کا احتساب کیا جائے گا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی مردان آمد کے موقع پر شہریوں نے احتجاج کیا۔ عبدالولی خان یونیورسٹی سمیت دیگر جامعات کے لیے زمین فراہم کرنے والے افراد نے واجب الادا معاوضے کی عدم ادائیگی پر مطالبات پیش کیے۔