نجف حمید کی ضمانت منسوخ، عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

image

اسپیشل جج سینٹرل ایف آئی اے شاہ رخ ارجمند نے فراڈ کے مقدمے میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے بھائی نجف حمید کی ضمانت منسوخ کرنے کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے ایف آئی اے کی جانب سے دائر ضمانت منسوخی کی درخواست منظور کرتے ہوئے نجف حمید کی ضمانت ختم کر دی۔ تاہم نجف حمید عدالتی کارروائی کے وقت عدالت میں موجود نہیں تھے، جس کے باعث انہیں گرفتار نہیں کیا جا سکا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل عدالت نے صلح کی بنیاد پر نجف حمید کی ضمانت منظور کی تھی، تاہم بعد ازاں ایف آئی اے نے ضمانت منسوخی کے لیے درخواست دائر کی تھی، جس پر آج فیصلہ سنایا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US