پشاور ہائیکورٹ میں 6 نوتعینات ججز کی حلف برداری

image

پشاور ہائیکورٹ میں 6 نوتعینات ججز کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ایس ایم عتیق نے تمام ججز سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔

حلف اٹھانے والے ججز میں جسٹس محمد طارق آفریدی، جسٹس عبدالفیاض، جسٹس صلاح الدین، جسٹس صادق علی، جسٹس سید مدثر امیر اور جسٹس قاضی جواد احسن اللہ شامل ہیں۔

تقریبِ حلف برداری میں پشاور ہائیکورٹ کے سینئر ججز جسٹس اعجاز انور، جسٹس ارشد علی، جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ سمیت عدالتِ عالیہ کے تمام معزز ججز نے شرکت کی۔

تقریب خوشگوار اور باوقار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US