کراچی میں ٹھنڈی ہواؤں کے باعث موسم سرد اور خشک ہو گیا ہے، جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی دن بھر موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ حالیہ سردی کی لہر جنوری کے اختتام تک جاری رہے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی شہر میں مغربی ہوائیں چلتی رہیں گی۔ صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20 سے 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب اس وقت 48 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ وقفے وقفے سے 8 سے 9 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ مزید یہ کہ آج کے دوران ہواؤں کی رفتار 20 سے 22 کلو میٹر فی گھنٹہ تک بھی جا سکتی ہے۔