غصہ آیا تو 16 سالہ لڑکی سے شادی کروں گا، حافظ حمد اللّٰہ

image

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما حافظ حمد اللّٰہ نے کم عمری کی شادی سے متعلق قانون پر شدید ردعمل دیتے ہوئے متنازع بیان دیا ہے۔ اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر غصہ آیا تو وہ 16 سالہ لڑکی سے شادی کریں گے اور ایسے قوانین کو تسلیم نہیں کریں گے جو قرآن و سنت کے منافی ہوں۔

حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ ہم قانون کو پاؤں تلے روندیں گے کیونکہ جو قانون قرآن و سنت کے خلاف ہو، اسے قبول نہیں کیا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے اور یہاں ایسے قوانین نافذ نہیں ہونے چاہئیں جو اسلامی تعلیمات سے متصادم ہوں۔

انہوں نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کو مشورہ دیا کہ وہ چاروں صوبوں میں اجتماعی شادیوں کا اہتمام کریں اور ان نوجوانوں کی شادیاں کروائیں جو بالغ ہو چکے ہوں مگر جن کی عمریں 18 سال سے کم ہوں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US