بسنت پر اشتعال انگیزی روکنے کے لیے مذہبی و سیاسی مواد والی پتنگوں پر پابندی

image

پنجاب حکومت نے بسنت کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے اور مذہبی ہم آہنگی کو یقینی بنانے کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق بسنت کے دوران پتنگوں پر مقدس کتب، مذہبی مقامات یا کسی شخصیت کی تصویر لگانے پر مکمل پابندی ہوگی۔ اسی طرح کسی ملک یا سیاسی جماعت کے جھنڈے والی پتنگوں پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ مذہبی و سیاسی نقش و نگار والی پتنگوں کی فروخت بھی 30 روز کے لیے ممنوع ہوگی۔

محکمہ داخلہ نے واضح کیا ہے کہ بغیر تصویر اور مختلف رنگوں والی پتنگوں کا استعمال جائز ہوگا۔ خلافِ قانون پتنگوں کی تیاری، نقل و حمل یا فروخت کرنے پر سخت سزا دی جائے گی۔ مقررہ تاریخوں سے قبل پتنگ بازی پر 5 سال قید اور 20 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا، جبکہ ممنوعہ مواد کی تیاری یا فروخت پر 7 سال قید اور 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US