وزیرِ اعظم پاکستان سے میانمار کے وزیر خارجہ کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

image

وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے میانمار کے وفاقی وزیر برائے امورِ خارجہ یو تھان سوی نےملاقات کی۔ وزیرِ اعظم نے میانمار کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور تجارت، تعلیم، ثقافت اور عوامی روابط میں تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیرِ اعظم نے بالخصوص انسانی اسمگلنگ کے خلاف میانمار کے تعاون اور آسیان کے ساتھ شمولیت کے لیے حمایت کو سراہا۔ میانمار کے وزیر خارجہ نے وزیرِ اعظم کے پرتپاک استقبال کا شکریہ ادا کیا اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعلقات فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US