امریکا کی جنگی مشقوں اور بحری بیڑے کی مشرقِ وسطیٰ میں آمد کے بعد ایران نے آبنائے ہرمز میں فوجی مشقوں کا اعلان کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران نے مجوزہ فوجی مشقوں کے پیشِ نظر فضائی حدود سے متعلق نوٹم جاری کر دیا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ آبنائے ہرمز کے اطراف 27 سے 29 جنوری تک 25 ہزار فٹ سے کم بلندی پر پرواز نہ کی جائے۔ ایرانی حکام کے مطابق یہ فوجی مشقیں 9 کلو میٹر کی حدود میں کی جائیں گی۔
دوسری جانب پاسدارانِ انقلاب نے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر امریکی جہاز ایرانی سمندری حدود میں داخل ہوئے تو ان پر حملہ کیا جائے گا۔پاسدارانِ انقلاب کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر باتیں زیادہ کرتے ہیں جبکہ جنگ کا اصل فیصلہ میدانِ عمل میں ہوگا۔