کراچی ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ آتشزدگی کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سندھ پولیس کے فارنزک یونٹ نے اربن سرچ اینڈ ریسرچ فورس پنجاب کے ساتھ تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔ سندھ پولیس کی فارنزک ٹیم نے گل پلازہ کا دورہ بھی کیا۔
ذرائع کے مطابق اربن سرچ اینڈ ریسرچ اور سندھ پولیس کے فارنزک یونٹ کے ماہرین کا تعارفی اجلاس ڈی سی ساوتھ آفس میں ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ اربن سرچ اینڈ ریسرچ فورس ٹیکنالوجی کی مدد سے تحقیقات کر رہی ہے، ٹیکنالوجی میں عمارت کے ان حصوں سے نمونے جمع کیے جا رہے ہیں جو جلنے سے محفوظ رہے، سندھ پولیس فارنزک یونٹ کی ٹیم پنجاب کے فارنزک ماہرین کی معاونت کرے گی۔
تحقیقات کے دوران کم وقت میں اتنی بڑی عمارت کے آگ کی لپیٹ میں آنے کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جائے گی، مشترکہ تحقیقات کے دوران آگ لگنے کی شروعاتی مقام اور وجہ کا بھی تعین کیا جائے گا۔