اسلام آباد میں ای اسٹیمپنگ کا نفاذ، اسٹیمپ پیپرز میں جعلسازی کے خاتمے کی جانب اہم پیش رفت

image

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ای اسٹیمپنگ کا عمل کامیابی سے جاری ہے، جس کے ذریعے اسٹیمپ پیپرز میں جعلسازی کے مکمل خاتمے کی جانب مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق فیڈرل ٹریژری کی جانب سے نئے سٹیمپ پیپرز کے اجرا کا عمل ختم کر دیا گیا ہے تاہم پہلے سے جاری شدہ اسٹیمپ پیپرز اپنی مقررہ مدت پوری ہونے تک قابلِ استعمال رہیں گے۔

انتظامیہ کے مطابق ای اسٹیمپنگ پراجیکٹ کے تحت اب تک 585 چالان جنریٹ کیے جا چکے ہیں جبکہ تمام متعلقہ ڈیٹا کو ڈیجیٹل نظام کے تحت محفوظ اور مرتب کیا جا رہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ شہری اب سیٹیزن پورٹل کے ذریعے بھی ای اسٹیمپ کی تصدیق باآسانی کر سکتے ہیں جس سے نہ صرف شفافیت بڑھے گی بلکہ عوام کا اعتماد بھی بحال ہوگا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ای اسٹیمپنگ نظام سے نہ صرف جعلسازی کا خاتمہ ممکن ہوگا بلکہ سرکاری امور میں تیزی اور سہولت بھی فراہم کی جا سکے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US