اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

image

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک گفتگو کی جس میں خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے علاقائی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا کہ موجودہ حالات میں مکالمہ اور سفارت کاری ہی مسائل کے حل کا مؤثر راستہ ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ علاقائی امن و استحکام کے لیے قریبی رابطہ برقرار رکھا جائے گا اور مشاورت کا عمل جاری رہے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US