اسلام آباد میں آگ بجھانے کے انتظامات تسلی بخش نہ ہونے کا انکشاف

image

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فائر سیفٹی کے انتظامات اطمینان بخش نہیں پائے گئے ہیں۔

ڈی جی کیپیٹل ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر عبدالرحمٰن کے مطابق تجارتی مرکز بلیو ایریا کی زیادہ تر عمارتیں فائر سیفٹی کے معیار پر پورا اترتی ہیں لیکن کراچی کمپنی اور جی نائن کی کئی عمارتوں میں فائر سیفٹی کے انتظامات مکمل نہیں ہیں۔

قواعد کے مطابق کسی بھی عمارت کی تعمیر سے پہلے کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کی جانب سے فائر این او سی جاری کیا جاتا ہے اور تعمیر مکمل ہونے پر کمپلیشن این او سی دیا جاتا ہے۔ عمارت کے مالک کو کسی مستند کمپنی سے دیکھ بھال کے لیے کنٹریکٹ کرنا ہوتا ہے اور ہر چھ ماہ بعد فائر سیفٹی رپورٹ جمع کروانا لازمی ہے۔

ڈائریکٹر ڈی ایم اے ڈاکٹر انعم کا کہنا ہے کہ شہرکے بازاروں میں فائر سیفٹی کی ذمہ دار ڈسٹرکٹ میونسپل ایڈمنسٹریشن ہوتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US