کراچی میں شاہ فیصل کالونی برج پر اسکول وین میں آگ لگ گئی۔
فائر بریگیڈ کے عملے نے فوری طور پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔
آتشزدگی کے وقت اسکول وین میں بچے سوار تھے، وین میں موجود بچوں کو فوری طور پر ریسکیو کیا گیا۔
ریسکیوحکام کے مطابق فوری کارروائی کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم بچوں کے اسکول بیگ جل گئے۔
آگ کیسے بھڑکی اس سلسلے میں تحقیقات کی جارہی ہیں۔