پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 14 سال بعد براہ راست فضائی رابطے بحال

image

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تعلقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں 14 سال کے طویل وقفے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان براہ راست فضائی رابطے بحال کر دیے گئے ہیں۔ اس اقدام کو دوطرفہ تعلقات میں ایک نئی اور مثبت پیش قدمی قرار دیا جا رہا ہے۔

حکام کے مطابق بنگلادیش ایئر لائن کی پہلی پرواز آج ڈھاکا سے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گی۔ بنگلادیش ایئر لائن کی پرواز بی جی 341 رات 11 بجے کراچی پہنچے گی جس کے لیے ایئرپورٹ پر خصوصی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی اور ڈھاکا کے درمیان ہفتہ وار دو براہ راست پروازیں چلائی جائیں گی جس سے دونوں ممالک کے درمیان سفری سہولتوں میں اضافہ ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ تجارتی روابط اور عوامی سطح پر تعلقات کو بھی فروغ ملنے کی توقع ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US