وزیراعظم کی ہدایت پر نئے بین الاقوامی کنونشن سینٹر کی تعمیر کا فیصلہ

image

اسلام آباد میں بین الاقوامی معیار کے نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کے لیے عملی اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔ وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مری روڈ بھارہ کہو بائی پاس کے قریب نئے کنونشن سینٹر کی مجوزہ جگہ کا دورہ کیا اور موقع پر ہی اہم احکامات جاری کیے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ مجوزہ جگہ پر موجود ہر قسم کے غیر قانونی قبضے فوری طور پر ختم کیے جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ قابضین کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے گی اور تمام غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کیا جائے گا۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ قابضین کو کسی قسم کی رعایت یا معاوضہ نہیں دیا جائے گا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد میں بین الاقوامی معیار کی سہولیات کی فراہمی حکومت کا عزم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے پاکستان میں ایس سی او سمٹ سمیت دیگر اہم بین الاقوامی کانفرنسز کے انعقاد میں نمایاں سہولت حاصل ہو گی۔

دورے کے موقع پر چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US