کسی بھی حملے کی صورت میں فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، ایرانی فوج

image

ایرانی فوج نے دوٹوک الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ کسی بھی نئے حملے کی صورت میں فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ ایرانی فوجی قیادت کا کہنا ہے کہ ملک کے دفاع اور کسی بھی جارحیت کا مؤثر جواب دینا ایران کی اولین ترجیح ہے۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق فوج کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ممکنہ حملوں سے نمٹنے کے لیے فوجی منصوبے اور ضروری احکامات پہلے ہی جاری کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر دشمن نے ایک بار پھر کسی احمقانہ عمل کا ارتکاب کیا تو ایران بلا تاخیر بھرپور ردعمل دے گا۔

فوجی ترجمان نے کہا کہ خطے میں موجود امریکی فوجی اڈے اور طیارہ بردار بحری جہاز ایران کے ممکنہ اہداف ہو سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تمام اڈے ایران کے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی رینج میں ہیں اور اس حوالے سے مکمل منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔

ایرانی فوجی قیادت کے مطابق ایران کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہے اور قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US