حیدرآباد: سی این جی اسٹیشن پر آتشزدگی، متصل گھر بھی جل گیا، ٹینکر بھی تباہ

image

حیدرآباد وادھو واہ گیٹ کے قریب واقع سی این جی اسٹیشن پر سی این جی ٹینکر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کا عمل شروع کیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لیے تین فائر ٹینڈرز نے کارروائی میں حصہ لیا۔

میڈیا کوآرڈینیٹر ریسکیو 1122 حیدرآباد کے مطابق سی این جی اسٹیشن پر لگنے والی آگ کے باعث عقب میں موجود ایک گھر بھی لپیٹ میں آگیا تھا، تاہم ریسکیو ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گھر میں لگی آگ پر بھی قابو پالیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں، تاہم ریسکیو ٹیمیں صورتحال پر مکمل قابو پانے کے لیے کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

سی این جی اسٹیشن کی آگ کو مکمل طور پر بجھا دیا گیا ہے، جبکہ کنٹینر کی آگ پر قابو پانے کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US