لاہور کے علاقے بھینی روڈ پر واقع فیکٹری میں شدید آگ بھڑک اٹھی ہے۔ ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
اطلاعات کے مطابق فیکٹری میں ربر کا مٹیریل موجود ہے، جس کی وجہ سے آگ کی شدت زیادہ ہے اور بجھانا دشوار ہو رہا ہے۔
ریسکیو حکام نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ اس علاقے سے دور رہیں اور آگ بجھانے والی ٹیموں کو کام کرنے دیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کے لیے مزید وسائل اور فائر ٹینڈرز طلب کیے جا چکے ہیں، اور جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔