صدر قازقستان کا پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ 3 اور 4 فروری کو متوقع

image

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر جمہوریہ قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایف 3 اور 4 فروری 2026 کو پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ کریں گے۔صدر توکایف اپنے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی لائیں گےجس میں کابینہ کے سینئر وزراء اور دیگر اعلیٰ حکام شامل ہوں گے۔

دورے کے دوران صدر قازقستان صدرِ پاکستان سے ملاقات کریں گے جبکہ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے دو طرفہ مذاکرات بھی ہوں گے۔ اس کے علاوہ صدر توکایف پاکستان-قازقستان بزنس فورم سے بھی خطاب کریں گے۔

اس دورے کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لیا جائے گا اور تجارت، لاجسٹکس، علاقائی رابطوں، عوامی روابط کے فروغ، اور عالمی و علاقائی فورمز پر تعاون کے نئے مواقع پر غور کیا جائے گا۔

یہ دورہ پاکستان اور قازقستان کے تاریخی اور ثقافتی روابط کو مضبوط شراکت داری میں تبدیل کرنے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان امن، ترقی اور مشترکہ خوشحالی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US