کراچی: صدر موبائل مارکیٹ میں آتشزدگی، 3 گاڑیاں جل گئیں، ایک شخص بے ہوش

image

کراچی کی صدر موبائل مارکیٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ پہنچ گیا۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ النجیبی مارکیٹ میں لگی تھی، ریسکیو 1122 کے مطابق عمارت میں پھنسے لوگوں کو اسنارکل کے ذریعے اتارا گیا، جبکہ عمارت سے تمام افراد کو نکال کر آگ پر قابو پایا گیا۔

آگ بجھانے کی کارروائی میں فائربریگیڈ کی متعدد گاڑیوں نے حصہ لیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ عمارت کی ساتویں منزل پر واقع پارکنگ میں موجود ایک گاڑی میں لگی جس نے ساتھ کھڑی دیگر دو گاڑیوں کو لپیٹ میں لے لیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دھویں کے باعث ایک شخص بے ہوش ہوگیا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US