کراچی میں آئے روز آتشزدگی کے واقعات کے باوجود فائر سیفٹی کی خلاف ورزی پر صدر کی 2 مارکیٹیں سیل کردی گئیں۔
ڈپٹی کمشنر ساؤتھ جاوید نبی کے مطابق سیل کی گئی دونوں مارکیٹوں میں 200 سے زائد دکانیں تھیں، مذکورہ مارکیٹوں میں آگ بجھانے کے انتظامات موجود نہیں تھے۔
ڈی سی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ انتظامات مکمل کیے جانے تک یہ مارکیٹیں سیل رہیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں مارکیٹوں کو پہلے نوٹس جاری کیے جاچکے تھے جبکہ ضلع جنوی کی تمام مارکیٹوں کا سروے بھی جاری ہے، فائر سیفٹی انتظامات نہ ہونے پر مارکیٹوں کو وارننگ کے بعد سیل کردیا جائے گا۔
یاد رہے کہ گل پلازہ آتشزدگی میں جانی و مالی نقصانات کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ نے کراچی کی تمام بڑی مارکیٹوں میں فائر سیفٹی انتظامات کا سروے فوری مکمل کرنے کا حکم دیا تھا۔