ہراسانی الزام: سی ای او کے الیکٹرک کیخلاف محتسب کا فیصلہ کالعدم قرار

image

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مونس علوی کے خلاف صوبائی محتسب کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔

کامران ٹیسوری کی جانب سے جاری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ صوبائی محتسب نے ریکارڈ پر موجود شواہد کو نظر انداز کیا ہے۔

فیصلے کے مطابق صوبائی محتسب کا 31 جولائی 2025 کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ مونس علوی کے خلاف سابق ملازمہ نے صوبائی محتسب میں جمع کرائی گئی شکایت میں ہراسانی کا الزام عائد کیا تھا۔

بعدازاں صوبائی محتسب نے مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے اور 25 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US