لیبیا کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر اِن چیف کی نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد آمد

image

لیبیا کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر اِن چیف نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر بدلتی ہوئی علاقائی بحری سلامتی کی صورتحال، دفاعی تعاون اور تربیت کے شعبے میں اشتراک بڑھانے پر گفتگو ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیبیا کے ڈپٹی کمانڈر اِن چیف نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاک بحریہ کے کلیدی کردار کو سراہا۔

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعلقات کے دائرہ کار کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US