سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر ترقیاں اور تبادلے

image

سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر ترقیاں اور تبادلے کیے گئے ہیں، جس کے تحت کئی افسران کو ایس پی (BS-18) کے عہدے پر تعینات کردیا گیا ہے۔

سندھ پولیس کی آفیشل ویب سائٹ پر جاری نوٹیفکیشن کے مطابق: ذکارت عالم خان کو ترقی کے بعد ایس پی اسپیشل پروٹیکشن یونٹ (SPU) کراچی تعینات کیا گیا ہے۔ اظہار حسین لاہوری کی خدمات ایڈیشنل آئی جی کراچی رینج کے سپرد کردی گئی ہیں، عابد رضا یوسفزئی کو اسسٹنٹ ڈی آئی جی/ایس پی شکایت و انویسٹی گیشن، حیدرآباد رینج مقرر کیا گیا ہے، محمد اسلم انار کی خدمات بھی ایڈیشنل آئی جی کراچی رینج کے حوالے کی گئی ہیں۔

محمد بخش خاصخیلی کو ایس پی ہیڈ کوارٹر، ضلع حیدرآباد تعینات کیا گیا ہے، جہانگیر احمد ہاشمی کو ایس ایس پی، ہائی وے پٹرول حیدرآباد تعینات کر دیا گیا ہے۔ غلام مصطفیٰ کچھیلو میرپورخاص رینج میں اسسٹنٹ ڈی آئی جی (شکایات و تفتیش) کے فرائض انجام دیں گے۔ سید ذوالفقار حیدر جعفری کی خدمات ایڈیشنل آئی جی کراچی کے حوالے کردی گئی ہیں۔

عبدالحکیم مزاری کو ایس پی اسپیشل برانچ میرپورخاص جبکہ سکندر علی شاہ کو اسسٹنٹ ڈی آئی جی لیگل حیدرآباد مقرر کیا گیا ہے۔ خالد جاوید کا سی پی او سے تبادلہ کر کے ان کی خدمات ایڈیشنل آئی جی کراچی کے سپرد کردی گئی ہیں۔ قادر بخش خشکھیلی کو اسسٹنٹ ڈی آئی جی (Complaint & Investigation)، شہید بینظیر آباد رینج تعینات کیا گیا ہے۔ عبدالرشید جونیجو کا تبادلہ بطور ایس پی ہیڈ کوارٹرز، ضلع سکھر کردیا گیا ہے۔ مقبول احمد خٹک اور محمد طاہر خان کی خدمات بھی ایڈیشنل آئی جی کراچی کے حوالے کردی گئی ہیں۔ غلام شبیر سرکی کو کراچی کے اہم ترین عہدے ایس پی گلشن ڈویژن (ضلع شرقی) پر تعینات کردیا گیا ہے۔

سلطان احمد چانڈیو کو گریڈ 18 (SP) میں ترقی پانے کے بعد، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (SP) ہیڈ کوارٹر، ضلع دادو تعینات کردیا گیا ہے۔ وہ اس سے قبل سی پی او (CPO) میں تعیناتی کے منتظر تھے۔ علی حسن شیخ کو بھی گریڈ 18 میں ترقی کے بعد سی پی او سے تبدیل کر کے ان کی خدمات ایڈیشنل آئی جی کراچی رینج کے سپرد کردی گئی ہیں۔

یہ تعیناتیاں 26 جنوری 2026 کو جاری ہونے والے پروموشن نوٹیفیکیشن اور متعلقہ افسران (ایس ایس پی دادو اور ایڈیشنل آئی جی کراچی) کی سفارشات کی روشنی میں کی گئی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US