پاکستان کی سعودی عرب سے 1.2 ارب ڈالر کی آئل فیسلٹی میں دو سالہ توسیع کی درخواست

image

پاکستان نے سعودی عرب سے حاصل کردہ 1.2 ارب ڈالر کی سعودی آئل فیسلٹی (SOF) کی موجودہ مدت مکمل ہونے کے بعد مزید دو سال کے لیے توسیع کی باضابطہ درخواست دے دی ہے۔

اعلیٰ سرکاری ذرائع کے مطابق پاکستان نے جاری بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام کی تکمیل تک سعودی آئل فیسلٹی میں توسیع کے لیے سعودی حکام سے رابطہ کیا ہے اور اس ضمن میں نئی درخواست جمع کرا دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت سعودی عرب کی باضابطہ منظوری کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق سعودی آئل فیسلٹی میں توسیع سے پاکستان کو توانائی درآمدات کے شعبے میں مالی سہولت حاصل رہے گی، جو موجودہ معاشی حالات میں نہایت اہم سمجھی جا رہی ہے۔

دوسری جانب وزارتِ پیٹرولیم اور وزارتِ خزانہ نے متعدد بار رابطے کے باوجود اس معاملے پر کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US