بلدیاتی انتخابات کے فنڈز پر سوالات، وزیر خزانہ نے الیکشن کمیشن سے وضاحت طلب کر لی

image

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں پنجاب، سندھ، بلوچستان اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے مختص فنڈز پر غور کیا گیا۔

ای سی سی اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے لیے 45 کروڑ 50 لاکھ روپے کی سمری پیش کی گئی جس پر وزیر خزانہ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے وضاحت طلب کی اور ہدایت دی کہ سمری کو مکمل تفصیلات کے ساتھ دوبارہ پیش کیا جائے۔

اجلاس میں کسٹمز حکام کی جانب سے ضبط کیے گئے سامان کو گلگت بلتستان حکومت کے حوالے کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

مزید برآں وزیر خزانہ کی زیر صدارت ایک علیحدہ اجلاس میں ایکسپورٹ امپورٹ بینک (ایگزم بینک) کی 2025 کی پروکیورمنٹ پالیسی کی بھی منظوری دے دی گئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US