سی پی اے کانفرنس: مالدیپ کے ڈپٹی اسپیکر کراچی پہنچ گئے

image

کامن ویلتھ پارلیمانی ایسوسی ایشن (سی پی اے) ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا ریجنل کانفرنس میں شرکت کے لیے مالدیپ کی پارلیمنٹ (پیپلز مجلس) کے ڈپٹی اسپیکر احمد ناظم کراچی پہنچ گئے ہیں۔

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر مالدیپ کے ڈپٹی اسپیکر کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ایئرپورٹ پر سندھ اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر انتھونی نوید، خرم کریم سومرو اور معاذ محبوب نے مالدیپ کے معزز مہمان کا گرمجوشی سے خیرمقدم کیا۔

واضح رہے کہ کراچی میں منعقد ہونے والی سی پی اے ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا ریجنل کانفرنس میں مختلف ممالک کے اسپیکرز، ڈپٹی اسپیکرز اور پارلیمانی نمائندے شرکت کر رہے ہیں، جہاں پارلیمانی تعاون، جمہوریت اور علاقائی تعلقات کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US