راولپنڈی: 9ویں انٹرنیشنل پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلوں کا آغاز

image

9 ویں انٹرنیشنل پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلوں کی افتتاحی تقریب کے ساتھ 60 گھنٹوں پر مشتمل پیٹرولنگ ایکسرسائز کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مقابلوں میں 19 دوست ممالک کی 24 ٹیمیں اور عسکری مبصرین حصہ لے رہے ہیں۔ بحرین، بنگلا دیش، بیلاروس، مصر، عراق، اردن، سعودی عرب، ملائیشیا، مالدیپ اور مراکش مقابلوں میں شریک ہیں، جبکہ انڈونیشیا، میانمار اور تھائی لینڈ بطور مبصر مشق میں شرکت کر رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد اعلیٰ جسمانی فٹنس، ذہنی مضبوطی اور پیشہ ورانہ عسکری مہارتوں کا مظاہرہ کرنا ہے۔ ٹیم اسپرٹ کے ذریعے استقامت کو فروغ دینا اور بنیادی عسکری صلاحیتوں کو مزید نکھارنا بھی مشق کے اہم مقاصد میں شامل ہے۔

ترجمان کے مطابق تقریب کا مقصد دوست ممالک کی افواج کے درمیان ملٹری ٹو ملٹری تعاون کو فروغ دینا ہے۔ مشق میں پاکستان آرمی اور پاکستان نیوی کی 16 ملکی ٹیمیں شریک ہیں جبکہ پاکستان ایئر فورس کے مبصرین بھی مقابلوں کا حصہ ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US