الیکشن کمیشن کی ووٹر فہرستوں کی نظرثانی مکمل، رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ سے تجاوز

image

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹر فہرستوں پر سالانہ نظرثانی کے بعد ملک بھر کے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔ جاری کردہ معلومات کے مطابق پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد 13 کروڑ 49 لاکھ 94 ہزار 984 ہو گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ ووٹرز صوبہ پنجاب میں رجسٹرڈ ہیں، جہاں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 68 لاکھ 12 ہزار 589 ہے۔ سندھ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 82 لاکھ 87 ہزار 201 جبکہ خیبرپختونخوا میں 2 کروڑ 30 لاکھ 231 ووٹرز شامل ہیں۔

بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 56 لاکھ 38 ہزار 84 جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 12 لاکھ 11 ہزار 879 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹر فہرستوں کی نظرثانی کا مقصد شفاف اور منصفانہ انتخابی عمل کو یقینی بنانا ہے، تاکہ ہر اہل شہری اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر سکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US