میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کے صوبائی وزیر جام خان شورو کو بھی آمدن سے زائد اثاثوں کے معاملے پر قومی احتساب بیورو (نیب) میں طلب کر لیا گیا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق جام خان شورو کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ وزیر بننے سے پہلے اور بعد میں اپنے اثاثوں کی مکمل تفصیلات کے ساتھ پیش ہوں۔
ذرائع کے مطابق دونوں معاملات میں مالی گوشواروں، جائیدادوں اور دیگر اثاثوں کا تفصیلی جائزہ لیا جائےگا۔