مسقط میں ایران-امریکا مذاکرات کا آغاز، کشیدگی برقرار

image

مسقط میں ایران اور امریکا کے درمیان تاریخی مذاکرات کا آغاز ہوگیا ہے، جس میں امریکی نمائندہ اسٹیو وٹکوف اور ایرانی نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ملاقات کی۔ مذاکرات کے انتظامات پر تہران نے عمان کا شکریہ ادا کیا۔

رپورٹ کے مطابق مذاکرات میں ایران کو تین سال کے لیے یورینیم افزودگی روکنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی جائے گی، جبکہ قطر، ترکی اور مصر نے مذاکرات کے لیے فریم ورک بھی پیش کیا ہے۔

اگرچہ بات چیت جاری ہے، کشیدگی بدستور برقرار ہے۔

امریکا نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر ایران چھوڑنے کا حکم دیا، اور مشرق وسطیٰ میں تین امریکی ریڈار طیارے پہنچ گئے۔ ایران نے جدید ترین میزائل "خرم شہر فور" کو زیر زمین مرکز منتقل کردیا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر کہا کہ وہ کھلی آنکھوں اور گزشتہ سال کی یادوں کے ساتھ سفارتی میدان میں داخل ہو رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US