ایران-امریکا مذاکرات سے قبل عالمی خام تیل کی قیمتوں میں کمی

image

عالمی منڈی میں ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے انعقاد سے قبل خام تیل کی قیمتوں میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق برطانوی خام تیل ایک اعشاریہ پانچ نو ڈالر فی بیرل کم ہو کر 67.87 ڈالر فی بیرل پر آ گیا جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت ایک اعشاریہ پانچ ایک ڈالر کمی کے بعد 63.63 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔

ٹریڈنگ سیشن کے دوران ایک موقع پر دونوں بینچ مارک خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی جس کی وجہ ایران-امریکا مذاکرات سے پیدا ہونے والے عالمی مارکیٹ کے متوقع اثرات اور سرمایہ کاروں کی محتاط حکمت عملی بتائی جا رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US