کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کا استعفیٰ منظور

image

کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مونس علوی کا استعفیٰ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے منظور کر لیا ہے جس سے متعلق کے الیکٹرک نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھی باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔ کمپنی کے مطابق نئے سی ای او کے انتخاب کا عمل 10 فروری کو مکمل کیے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب مستعفی سی ای او مونس علوی کا ویڈیو بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ادارے کی بہتری ہمیشہ ان کی اولین ترجیح رہی ہے اور استعفیٰ دینا ایک منظم اور سوچا سمجھا فیصلہ ہے تاکہ کمپنی ترقی کے سفر کو آگے بڑھا سکے۔

مونس علوی کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کو اس مرحلے پر نئے وژن اور نئی سوچ کی ضرورت ہے جبکہ نئے سی ای او کی تقرری سے متعلق فیصلہ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تقرری کا یہ مرحلہ جلد مکمل ہوگا اور نئے سی ای او کی تعیناتی احسن طریقے سے کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ نئے سی ای او کی آن بورڈنگ اور اختیارات کی ہموار منتقلی کے بعد وہ کے الیکٹرک کو خیر آباد کہیں گے۔ مونس علوی نے کہا کہ کے الیکٹرک کی اصل طاقت اس کے ملازمین ہیں، ادارے کی بنیاد مضبوط ہے اور اسے مزید آگے لے جانے کا سفر جاری رہے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US