اسلام آباد خودکش حملے میں ملوث بمبار کے قریبی رشتےدار گرفتار

image

اسلام آباد ترلائی میں امام بارگاہ پر ہونے والے خودکش دھماکے کے فوری بعد وفاقی اور صوبائی سیکیورٹی اداروں نے ملک بھر میں بڑے پیمانے پر آپریشنز کا آغاز کر دیا۔ ذرائع کے مطابق خودکش بمبار یاسر ولد بہادر خان کے قریبی رشتہ دار گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

گرفتاریوں کی تفصیلات کے مطابق یاسر کے بہنوئی کو کراچی سے اور بھائی کو پشاور سے حراست میں لیا گیا جبکہ اہم سہولت کار کو نوشہرہ میں مارا گیا اور خودکش بمبار کی والدہ کو اسلام آباد کے پوش سیکٹر سے گرفتار کیا گیا۔

سیکیورٹی ادارے حملے کے پس منظر اور ممکنہ دہشت گرد نیٹ ورک کی تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ مزید حملوں کو روکا جا سکے۔ ذرائع کے مطابق گرفتاریوں کے بعد کئی اہم شواہد بھی حاصل کیے گئے ہیں جو اس حملے کے منصوبہ سازوں تک پہنچنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US