حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 70 پیسے فی لیٹر کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 325 روپے 92 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 382 روپے 25 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت بھی 27 پیسے کمی کے بعد 289 روپے 68 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
نئی قیمتیں 12 اگست سے نافذ ہوں گی۔ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں 2 روپے اضافہ کرکے 76 روپے 28 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ پیٹرول پر لیوی 80 روپے فی لیٹر برقرار ہے۔