سرگودھا: لاہور روڈ دودہ کے قریب ٹریفک حادثہ، تین افراد جاں بحق

image

سرگودھا لاہور روڈ دودہ کے قریب تیز رفتار کار خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی۔ بے قابو کار کے بجلی کے کھمبے سے ٹکرانے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تین افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئیں۔ لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق گاڑی انتہائی تیز رفتاری سے آ رہی تھی، جس کے باعث ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US