اسلام آباد میں خودکش دھماکے کے بعد امریکا نے پاکستان سے متعلق نئی سیکیورٹی ایڈوائزری جاری کردی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں پاکستان میں موجود اور سفر کا ارادہ رکھنے والے امریکی شہریوں کو غیر معمولی احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سیکیورٹی ایڈوائزری میں امریکی شہریوں کو عوامی اجتماعات سے دور رہنے، اپنی ذاتی سکیورٹی منصوبہ بندی کا ازسرِنو جائزہ لینے اور مقامی میڈیا کے ذریعے تازہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل اسلام آباد کے نواحی علاقے ترلائی کلاں میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے امام بارگاہ میں ہونے والے خودکش حملے میں 33 افراد شہید جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔