ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پرسیپشن انڈیکس 2025 جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پاکستان کا مجموعی اسکور ایک پوائنٹ کی بہتری کے بعد 28 تک پہنچ گیا۔
اس انڈیکس میں 0 سب سے زیادہ کرپٹ اور 100 سب سے شفاف ملک کی حیثیت رکھتا ہے۔ گزشتہ سال پاکستان کا اسکور 27 تھا جس میں اضافہ معمولی مگر اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیاسی اور اقتصادی شعبوں میں شفافیت بڑھانے کی کوششوں کے باوجود پاکستان کو اب بھی کرپشن کے متعدد چیلنجز کا سامنا ہے اور سرکاری محکموں اور پبلک سیکٹر میں بدعنوانی کے خاتمے کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔
خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان کا اسکور درمیانی سطح پر ہے جبکہ شمالی یورپی ممالک جیسے ڈنمارک، فن لینڈ اور ناروے سب سے شفاف ممالک کے طور پر سرفہرست ہیں۔