حکومت نے کمرشل طیاروں میں استعمال ہونے والے جیٹ فیول کی قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد فضائی سفر مزید مہنگا ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
حکام کے مطابق ائیرلائنز کے طیاروں کے لیے استعمال ہونے والے جیٹ فیول کی قیمت میں 154 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد جیٹ فیول کی قیمت 188.93 روپے سے بڑھ کر 342.37 روپے فی لیٹر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق جیٹ فیول کی قیمت میں 82 فیصد تک اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث ائیرلائنز کے آپریٹنگ اخراجات میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ جیٹ فیول مہنگا ہونے کے بعد فضائی کرایوں میں 5 ہزار روپے تک اضافہ کیا جا سکتا ہے جس سے مسافروں پر اضافی مالی بوجھ پڑنے کا امکان ہے۔