ایرانی حملوں کی 51 ویں لہر، سعودی عرب میں امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

image

ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ آپریشن وعدہ صادق کے تحت حملوں کی نئی لہر شروع کردی گئی ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اس سلسلے میں سعودی عرب کے شہر الخرج میں واقع امریکی فوجی اڈے کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔

پاسدارانِ انقلاب کے بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حملے کے دوران اس اڈے پر موجود ایف-35 اور ایف-16 لڑاکا طیاروں کے تربیتی مراکز کو ہدف بنایا گیا۔ بیان کے مطابق یہ کارروائی ایرانی حملوں کی 51 ویں لہر کا حصہ ہے۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ حملہ شہید ابو القاسم بابائیان اور ان کی اہلیہ کی یاد میں کیا گیا۔ تاہم اس حملے سے ہونے والے ممکنہ نقصان یا جانی نقصان کے بارے میں فوری طور پر کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US