ایران کے وسطی شہر اصفہان میں ہفتے کے روز ایک فیکٹری پر میزائل حملے کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہوگئے۔
نیم سرکاری خبر رساں ادارے فارس نیوز ایجنسی کے مطابق حملے کے وقت فیکٹری کے اندر کارکن موجود تھے۔
رپورٹ کے مطابق متاثرہ فیکٹری میں ہیٹر اور ریفریجریٹر تیار کیے جاتے تھے۔ میزائل گرنے کے باعث فیکٹری کو شدید نقصان پہنچا جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
فارس نیوز ایجنسی نے اس حملے کا الزام امریکی-صیہونی (اسرائیلی) دشمن پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ میزائل کے ذریعے کیا گیا۔
حکام کی جانب سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ امدادی ٹیمیں ملبہ ہٹانے اور زخمیوں کو نکالنے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔