ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے دو ثالثی ممالک کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو مسترد کر دیا جن کا مقصد امریکا کے ساتھ کشیدگی کو کم کرنا تھا۔
سینئر ایرانی عہدیدار کے مطابق سپریم لیڈر نے یہ تجاویز ایک خارجہ پالیسی اجلاس میں مسترد کیں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران مجتبیٰ خامنہ ای نے واضح کیا کہ یہ وقت امن کا نہیں بلکہ امریکا اور اسرائیل کو شکست دینے کا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کو ایران کو پہنچنے والے نقصانات کا ہرجانہ ادا کرنا ہوگا۔