اسرائیل نے ایران کے انٹیلی جنس وزیر اسماعیل خطیب کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے، تاہم اس کارروائی کے نتائج سے متعلق جائزہ جاری ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ حملہ مخصوص ہدف کے تحت کیا گیا، جبکہ اس کی کامیابی یا نقصان کی تفصیلات ابھی واضح نہیں ہو سکیں۔
دوسری جانب عالمی نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق ایران کی جانب سے تاحال اس دعوے پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
یاد رہے کہ خطے میں بڑھتی کشیدگی کے باعث اس قسم کے دعوؤں نے صورتحال کو مزید حساس بنا دیا ہے، اور مبصرین اس پیشرفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔