مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی میں خطرناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جہاں اسرائیلی فوج نے ایران کی جنوبی ساحلی گیس تنصیبات پر حملہ کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حملہ جنوبی پارس گیس فیلڈ پر کیا گیا، جس کے نتیجے میں گیس کی پیداوار معطل ہو گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس حملے کے بعد ایران کی یومیہ گیس پیداوار میں 25 ہزار ملین مکعب فٹ سے زائد کمی واقع ہوئی ہے۔ جنوبی پارس گیس فیلڈ دنیا کے سب سے بڑے قدرتی گیس ذخائر میں شمار ہوتی ہے، جو ایران اور قطر کے درمیان مشترکہ ملکیت ہے۔
ادھر قطر کی وزارت خارجہ نے ایرانی تنصیبات پر اسرائیلی حملے کو خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔
وزارت خارجہ نے ایران کے جوابی اقدامات کو بھی بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے دو اعلیٰ ایرانی سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا اعلان کیا۔