ملک بھر میں 86 واں یوم پاکستان ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے

image

ملک بھر میں 86 واں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، دن کا آغاز نماز فجر کے بعد ملک کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے خصوصی دعاؤں سے ہوا۔

یوم پاکستان کے موقع پر قومی یکجہتی اور شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے قرآن خوانی کی گئی، جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ اس دوران فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی اور اہم سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم لہرایا گیا۔

اس موقع پر قوم نے ملک کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے اتحاد و یکجہتی کا عہد کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے مزید محنت اور قربانی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں یوم پاکستان کی مرکزی تقریب منعقد ہونا تھی، تاہم خطے میں کشیدہ صورتحال اور حکومتی کفایت شعاری مہم کے باعث اس تقریب کو منسوخ کر دیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US